پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

سیاست خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستانبھارتقیدیوں
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 53%

پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات ، قیدیوں اور گرفتارماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جوہری تنصیبات اورسہولیات پرحملوں کی روک تھام کےمعاہدے کے تحت ہوا، پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست وزارت خارجہ میں بھارت ی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کیں۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے جوہری تنصیبات کی فہرست نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کوفراہم کیں۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور گرفتارماہی

گیروں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ آج پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہوا، معاہدےکے تحت پاکستان،بھارت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کوپاکستان میں موجود 266 بھارتی قیدیوں کی فہرست دی گئی اور بھارتی قیدیوں میں 49 شہری قیدی اور217 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی اور بھارتی جیلوں میں 462 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن میں381 شہری اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ بھارتی حکومت سے مطالعہ کیاگیاکہ ان تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے جن کی سزا مکمل ہوچکی، بھارت میں قید 52 شہری اور 56 ماہی گیر اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں، بھارتی حکومت ان تمام پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائے جو رہائی اوروطن واپسی کے منتظرہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 1965 اور1971 کی جنگوں کے38 لاپتہ دفاعی اہلکاروں کی قونصلر رسائی کیلئے بھی درخواست کی گئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان بھارت قیدیوں جوہری تنصیبات تبادلہ سفارتی ذرائع قونصلر رسائی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہتبادلہ پاکستان، بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، تنصیبات کیخلاف حملوں کی ممانعت کے دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت ہوا۔
مزید پڑھ »

مذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے فہرستوں کا تبادلہمذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے فہرستوں کا تبادلہمصر کی پیش کردہ موجودہ تجویز کے تحت امریکا، قطر اور ترکیہ ثالثی میں مدد فراہم کر رہے ہیں: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »

'لگتا ہے بل نہیں جمع کرایا'، بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میں 2 بار اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں'لگتا ہے بل نہیں جمع کرایا'، بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میں 2 بار اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیںبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے۔
مزید پڑھ »

طارر: پاکستان اور ترکی کے درمیان ہمیشہ کے دوستطارر: پاکستان اور ترکی کے درمیان ہمیشہ کے دوستاسلام آباد: عطا الحق تارر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہمیشہ کا دوستی کو حدود یا اچھے یا برے وقت کی ضرورت نہیں ہے، ہماری دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، سیاحت کے شعبے میں پاکستان اور ترکی کے درمیان وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی رابطوں اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھانا ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائیچاری کا رشتہ قائم ہے۔
مزید پڑھ »

کیوی کرکٹرز کی نمائندگی میں ممکن پریشانیکیوی کرکٹرز کی نمائندگی میں ممکن پریشانیپاکستان دورے اور آئی پی ایل 2025 کی ونڈو میں تصادم کی وجہ سے کیوی کرکٹرز آئی پی ایل اور سیریز کے درمیان انتخاب کا سامنا کریں گے۔
مزید پڑھ »

پاکستان پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرتا ہےپاکستان پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرتا ہےCenturion میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 01:54:31