دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے: ذرائع
/ فائل فوٹوکی جانب سے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکے شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا اور ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ملکوں کی درخواستوں پرغورکرےگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کےلیے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخرکردی گئی ہے جب کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اےای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر 26 ارب40کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔نئے معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالر 37 ماہ کے طویل عرصہ میں ملیں گے، یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے: اعلامیہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیر خزانہفچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے ، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے: محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
آئی فون 16 کیسا ہوگا ؟ لانچ سے ایک ماہ قبل تصویر لیکایپل کی جانب سے آئی فون 16 اگلے ماہ ستمبر میں متعارف کروایا جائے گا
مزید پڑھ »
پاکستان میں آبادی بڑھنے کا بم پھٹ چکا اسے کنٹرول کرنا ہوگا: وزیر خزانہرواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائےگی: محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
طلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہاطلبہ نے بنگلادیشی صدر کو پارلیمنٹ کی تحلیل کیلئے 3 بجے تک کی مہلت دی تھی
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلانعامر مغل کا کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک مؤخر کررہے ہیں۔
مزید پڑھ »
’اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لیکر جاؤں گی‘، ارشد ندیم کے گھرجشن کا سماںاپنے بیٹے کیلئے بہت خوش ہوں، پورے پاکستان سے بھی زیادہ خوش ہوں اور اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں: ارشد ندیم کی والدہ کی جیو نیوز سے گفتگو
مزید پڑھ »