پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی، پاک بھارت میچ بھارت میں ہوگا، 2031 تک قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی
پاکستان 2031 تک کوئی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا، پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرائط رکھ دیں
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031 تک، 2026ء میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔چمپئینز ٹرافی؛ ہم زخم سہہ لیں گے اپنی بے عزتی نہیں کرائیں گے، محسن نقوی کا آئی سی سی کو دو ٹوک جوابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے جنوبی افریقا منتقلی کا بھارتی شوشا جھوٹا نکلاگزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی میڈیا ''ہائبرڈ ماڈل'' پر راضی ہونے کی خبریں پھیلانے لگابھارتی بورڈ ایونٹ کو پاکستان سے منتقل یا ہائبرڈ ماڈل پر کروا کر اپنی دھاک بٹھانا چاہتا ہے، رپورٹس
مزید پڑھ »
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانےکا امکانبی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مان گیابھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی کی ہے۔ پاکستان نے شرط رکھی ہے کہ انڈیا کے لیے بھی وہی ماڈل ہونا چاہئے۔
مزید پڑھ »
اختلافات بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آفریدی کا بیانبھارت نےچیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جبکہ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا: بھارتی میڈیاچیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے
مزید پڑھ »