نوید قمر نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، حکومت نے دو مطالبات پر جواب دینے کے لیے سات دن مانگے ہیں.
ہم توقع کر رہے تھے کہ آج کی میٹنگ میں کمیٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے مطالبات باضابطہ رکھے جائیں گے ایسا ہی ہوا، نوید قمر رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی یا کامیابی تک جو سفر ہے اس نے نہ سہل ہونا تھا اور نہ وہ سہل ہے، اگر میں یہ کہوں کہ کوئی بہت ہی آئیڈیل ماحول ، بہترین طریقے سے چل رہا ہے تو وہ بھی شاید سچ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ کچھ بھی نہیں اور مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں یا کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ غلط اس لیے ہو گا آپ فوری طور پر میکسیمم ذہن
میں رکھ کر اس کا نہیں سوچتے کہ سارا کچھ ایسا ہو کیوں نہیں گیا، ساری مشکلات حل ہونے میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس طرح اب ہم نے مطالبات پیش کیے ہیں میں یہ کہوں گا کہ حکومت کی طرف سے یہ ردعمل خلاف توقع نہیں ہے۔ ممبر حکومتی مذاکراتی کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ آپ نے خبروں میں خود بھی دیکھا ہو گا ہم توقع کر رہے تھے کہ آج کی میٹنگ میں کمیٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے مطالبات باضابطہ رکھے جائیں گے ایسا ہی ہوا ان کی طرف سے مطالبات آئے اور رکھے گئے۔ اگر ہم اصل مطالبات پر چلے جائیں تو وہ وہی دو مطالبات تھے کہ دو جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، حکومت نے جواب دینے کے لیے سات ورکنگ ڈیز مانگے ہیں، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہے۔ ماہر امور مشرقی وسطیٰ منصور جعفر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ یقیناً ایک بڑی سفارتی کامیابی تو اپنی جگہ ہے جس کے نتیجے میں میں سمجھتاہوں کہ فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کے جوجنگ زدہ عوام ہیں انھیں گزشتہ پندرہ مہینوں سے جس آتش و آہن کی بارش کا سامنا تھا اس میں ایک وقفہ تو آتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن اس کوکس طرح سے ایک قابل عمل معاہدہ بنایا جائے کس طرح اس کو اس منطقی انجام تک لے جایا جائے۔ غزہ میں ہونے والی تباہی ،بربادی اور اس کے بعد غزہ کا جو انتظامی کنٹرول ہے وہ کن فورسز کے ہاتھ میں جاتا ہے وہ مراحل ابھی باقی ہیں لیکن آپ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ جب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہوا ہے اس کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 73 فلسطینیوںکو شہید کر دیا
پاکستان، پی ٹی آئی، مذاکرات، مطالبات، حکومت، نوید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنے ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہےاس پییکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی پابندیوں کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے: احسن اقبالپی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی، ان تمام لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جو پاکستان کی ریاست کے دشمن ہیں: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمتفوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھ »
مذاکرات، ہچکچاہٹ اور سیاسی مستقبلحکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی پر ہے
مزید پڑھ »
شیخ رشید: سیاسی مذاکرات کی کامیابی امید ہے - مواقف اور مطالباتشیخ رشید نے جاری سیاسی مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے، لیکن انہیں اس عمل کو مذاق میں تبدیل ہونے سے روکنا بھی ضروری سمجھا۔ انہوں نے بھی سیاسی قیدیاں رہائی اور عدلیہ کمیٹی کی تشکیل کی اپیل کی۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات سزاؤں کیوجہ سے متاثر نہیں ہوں گے، عرفان صدیقیعمران خان کے بیانات نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر غور کریں گے، آؤٹ آف دی وے جاکر حل چاہتے ہیں
مزید پڑھ »