جنوبی افریقا کے چار فاسٹ بولر پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں
جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سریز کے پہلے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی کپتا نے یہ فیصلہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پیشِ نظر ورک لوڈ کو مینیج کرنے کی غرض سے کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ جنوبی افریقا کے پاس یہ آخری میچز ہیں جہاں ان کو اپنا مضبوط اسکواڈ دستیاب ہے۔ ایک روزہ اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ تھے، اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھی شرکت متوقع ہے۔ چار فاسٹ بولرذ کی انجری کے بعد جنوبی افریقا کو اپنے فاسٹ بولرز کے حوالے سے تشویش ہے۔ وائن مولڈر باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک فٹ ہونے کی راہ دیکھ رہے ہیں جبکہ کولہے اور گروئن میں انجری کے باعث بالترتیب لُنگی اینگیڈی اور جیرالڈ کوٹزے جنوری تک ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ دوسری جانب ناندرے برجر پورے سیزن کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔
اینرک نوکیے جو رباڈا اور جینسن کو سہارا دے سکتے تھے اب ٹوٹے ہوئے پنجے کی وجہ سے ون ڈے اور ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسیجنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر، دوسرا 19 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »
جیسن گلیسپی کا استعفیٰ قبول، عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ مقررعاقب جاوید کا پہلا امتحان جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگا
مزید پڑھ »
ٹی20 میں زیادہ چھکے؛ بابراعظم کے پاس شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا موقعسابق کپتان انضمام الحق کا جنوبی افریقا کیخلاف زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ بھی برابر کرسکتے ہیں
مزید پڑھ »
دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئےپاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی او 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے جو 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی
مزید پڑھ »
دورہ جنوبی افریقا؛ پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیابابراعظم کی واپسی! شاہین کو ٹیسٹ میں آرام کروادیا گیا
مزید پڑھ »
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقی اسکواڈ، اہم کھلاڑیوں کی واپسی18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے
مزید پڑھ »