ایستر پیریز نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت حاصل کرنے کا آخری موقع ہے ۔ DailyJang
کراچی آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کا آج پیش ہونے والا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا
پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایستر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان مزید فنڈز کیلئے آج ایسا بجٹ دے جو آئی ایم ایف کے لئے قابل قبول ہو ، پاکستان کو بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو تین اہم معاملات پر مطمئن کرنا ہوگا اس کے بعد ہی آئی ایم ایف کا بورڈ جائزہ لے گا کہ پاکستان کو کم از کم 2.5 ارب ڈالر جاری کئے جائیں یا نہیں ، آئی ایم ایف کے اس پروگرام کی مدت رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہوجائے گی ۔
ایستر پیریز نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت حاصل کرنے کا آخری موقع ہے ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات پاکستانی حکام تک پہنچادی گئی ہے کہ موجودہ توسیعی فنڈ کی سہولت جون کے آخر میں ختم ہوجائے گی اور اس کیلئے بورڈ کا صرف ایک جائزہ اجلاس ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت حتمی جائزہ کی راہ ہموار کرنے کیلئے ایف ایکس مارکیٹ کو مکمل فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کے خواہاں، ہدایات جاری کردیںپاکستان کوئی ایسا بجٹ افورڈ نہیں کرسکتا جس میں آئی ایم ایف کی طے کردہ بنیادی باتوں کی خلاف ورزی کی گئی ہو: ذرائع
مزید پڑھ »
بجٹ سے قبل آئی ایم ایف نے ایک اور بڑا مطالبہ پاکستان کے سامنے رکھ دیااسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کردیا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کیلئے قانون سازی کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کے جائزے کی تمام شرائط پوری کرلیں اچھی خبریں ملیں گی وزیراعظم(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کرلی ہیں، امید ہے کہ اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی، خدانخواستہ کوئی
مزید پڑھ »
وزیراعظم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق آئندہ بجٹ کے خواہاںوزیراعظم نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں یقینی بنائیں کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پائے ۔ DailyJang
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا گیااسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے چودہ جون تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا۔
مزید پڑھ »