پاکستانی فلمی ستاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان

پاکستان خبریں خبریں

پاکستانی فلمی ستاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

ٰیہ اعلان میرا کی رہائشگاہ پر عشایئے کے دوران کیا گیا جو پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیا گیا تھا

پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور ہدایتکار سید نور اور دیگر فنکاروں نے اپنی سرکاری اعزازات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات صرف دیوار کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، نہ ٹرین میں آدھی ٹکٹ پر سفر کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ہوائی سفر میں کوئی رعایت دی جاتی ہے۔ یہ اعلان اداکارہ میرا کی رہائشگاہ پر منعقدہ عشایئے کے دوران کیا گیا، جو پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ عشائیے میں نامور فلمی شخصیات جیسے کہ شہزاد رفیق، مسعود بٹ، صفدر ملک، معمر رانا، لیلی علی اور گلوکار وارث بیگ نے بھی شرکت کی۔ سید نور کے اعلان پر تقریب میں موجود تمام شخصیات نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کی حمایت کی۔

معمر رانا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ ہمیں فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں آپ نے دیا کیا ہے؟ اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اصل کہانی سنائیں گی تو وہ جذباتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اور آنسو اس انڈسٹری سے جڑے ہیں، جس کی کہانی ایک پل میں نہیں سنائی جا سکتی۔express.pk

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلانآئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلانآئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان
مزید پڑھ »

حکومت سندھ کا نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلانحکومت سندھ کا نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلانشرجیل میمن کے زیرصدارت اجلاس،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ
مزید پڑھ »

ٹک ٹاک کا پاکستانی نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل سیفٹی مقابلے کا اعلانٹک ٹاک کا پاکستانی نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل سیفٹی مقابلے کا اعلانچھ موضوعات پر ویڈیوز بناکر مقابلے میں شامل ہوا جاسکتا ہے
مزید پڑھ »

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف جو آپ کی زندگی کو آسان بنائے گاواٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف جو آپ کی زندگی کو آسان بنائے گامارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں کاسٹیوم لسٹس کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »

فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں کیخلاف جاری مہم میں پولیس نے شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا دیںفینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں کیخلاف جاری مہم میں پولیس نے شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا دیںشہریوں کی ہتھکڑی لگی تصاویر جاری کرنے کا عمل انتہائی غیر مناسب ہے، شہریوں کا ردعمل
مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقررپنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقررپنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:09:24