شہریوں کی ہتھکڑی لگی تصاویر جاری کرنے کا عمل انتہائی غیر مناسب ہے، شہریوں کا ردعمل
شہر میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا دیں، ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مہم کے دوران پولیس کی کارروائیوں میں خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار شہریوں کی ہتھکڑیاں لگی تصاویر جاری کر دیں۔
شہریوں کی ہتھکڑیاں لگی تصاویر پر شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون کا احترام اور اس کی پاسداری سب پر لازم ہے لیکن شہریوں کی ہتھکڑی لگی تصاویر جاری کرنے کا عمل انتہائی غیر مناسب ہے یہ شہری نہ تو کوئی عادی جرائم پیشہ تھے اور نہ ہی کرمنل ریکارڈ یافتہ تھے۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے شہریوں کی ہتھکڑیاں لگی تصاویر جاری کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گبول فینسی نمبر پلیٹ پر موٹر سائیکل سوار محمد اقبال ولد طالب حسین کے موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، شارع نو جہاں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 3 افراد علی فرحان ، شہریار اور آصف کو گرفتار کر کے 3 گاڑیوں کو قبضے میں لیکر مقدمات درج کرلیے۔
لیاقت آباد پولیس نے ہائی جٹ گاڑی کو سیاہ شیشے کرنے پر تحویل میں لیکر شہری سکندر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایف بی صنعتی ایریا پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑی کو اپنے قبضے میں لیکر شہری عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ سیاہ شیشے والی کار کو قبضے میں لیکر شہری سفیان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بلال کالونی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ سیاہ شیشے والی کار کو قبضے میں لیکر شہری ساجد مئیو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔
مزید پڑھ »
گاڑی کی شیشوں پر سیاہ نقطوں کا مقصد کیا ہے؟یہ مضمون گاڑی کے شیشوں میں دیکھنے کو ملنے والے چھوٹے سیاہ نقطوں یا بلیک ڈاٹس کی وجہ اور اہمیت کے بارے میں وضاحت کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
قاتلانہ حملہ؟ ٹرمپ کے جلسے سے مسلح شخص گرفتار، جعلی پاسپورٹس برآمدملزم کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے متعدد جعلی پاسپورٹس اور لائسنس بھی برآمد ہوئے
مزید پڑھ »
عمران خان سے متعلق ٹوئٹ، خواجہ آصف نے جمائما کو کیا جواب دیا؟جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا
مزید پڑھ »
ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتاراسلام آباد کے اے کے فضل حق روڈ، چائنا چوک اور چونگی نمبر 26 پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی دن بھر جاری رہی
مزید پڑھ »
کراچی: جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہسندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھ »