پاکستان کی مشہور اداکارہ اسما عباس نے نئی نویلی دلہنوں اور ان کی والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیٹیوں کو والدین کو کم سے کم چھوٹی باتیں بتانی چاہیے۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے نئی نویلی دلہنوں اور ان کی ماؤں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکیاں سسرال کی ہر چھوٹی بڑی بات اپنی والدہ کو نہ بتائیں کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور گھر برباد ہوسکتے ہیں۔
اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ماؤں اور شادی شدہ بیٹیوں کو ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو سمجھنا چاہیے کہ سسرال کی ہر بات ماں کو بتانا لازمی نہیں ہے، بلکہ یہ عمل ازدواجی زندگی میں مسائل کو جنم دیتا ہے۔ اداکارہ نے کہا، "بیٹیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی شادی خود چلانے کی کوشش کریں اور والدین کو بھی اپنے بچوں کے ازدواجی معاملات میں حد سے زیادہ مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ شادی شدہ بیٹیوں کو گھر ہنستے ہوئے جانا چاہیے، روتے ہوئے نہیں۔"
مزید برآں، اسما عباس نے ماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو برداشت اور حکمت عملی کا سبق دیں تاکہ وہ اپنے سسرال میں اچھی طرح رہ سکیں۔Nov 29, 2024 10:47 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان کی اداکارہ اسما عباس نویلی دلہنوں کی نصیحت شادی شدہ بیٹیوں کے مسائل والدین کے ساتھ تعلقات بیٹوں کی خود رہائش
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اداکارہ ریما خان کی شادی کو 13 برس مکمل، واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریباداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی 22 نومبر 2011 کو ہوئی تھی، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھ »
اسما عباس نے گفتگو کی اور لڑکیوں کو نصیحت دی کہ شادی کے بعد بات چیت کے کم کریںپاکستان کی اداکارہ اسما عباس نے کہا کہ بیٹیوں کو اپنی شادی کے بعد تمام سر کی بات والدہ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے گھر کے مسئلے کی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں اس نے نئی دلہنوں اور ان کی ماؤں کے لیے پیغام دیا ہے۔
مزید پڑھ »
’پشپا 2‘ کی خطرناک جھلک : الو ارجن اور فہد فاضل کی دھماکے دار تصویر جاریدیوالی پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کے شادی شدہ کردار کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی جس نے شائقین کو مزید پرجوش کر دیا
مزید پڑھ »
پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بیٹے کے رنگ پر کی جانے والی تنقید پر ناراضی کا اظہار کیاپاکستانی اداکارہ اسما عباس نے اپنے بیٹے کے رنگ پر کی جانے والی تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا رنگ تھائی لینڈ کے سفر کے دوران خراب ہوا تھا۔ پر سوشل میڈیا کے صارفین نے اس پر منفی تبصروں کی۔
مزید پڑھ »
رمشا خان کے ساتھ تعلقات؟ احد رضا میر نے خاموشی توڑ دیاداکار نے مارچ 2020 میں اداکارہ سجل علی سے شادی کی تھی اور 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظر عام پر آئیں
مزید پڑھ »
آمنہ ملک کو شادی کے بعد کن حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑا؟شادی کے بعد پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی، اداکارہ
مزید پڑھ »