محمد آصف کیلئے کیش انعام کا اعلان جلد کیا جائے گا : صدر پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن جاوید کریم
پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے دوحہ میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا۔
فائنل میں آصف کا مقابلہ ایران کے پلیئر علی غاراگوزلو سے تھا، بیسٹ آف 9 فریم کے فائنل کا پہلا فریم آصف نے 25-70 کے اسکور سے اپنے نام کیا، دوسرے فریم میں علی نے کم بیک کیا اور 7 کے مقابلے میں 94 پوائنٹس لے کر مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کیا۔ پانچویں فریم میں بھی آصف کا پلہ بھاری رہا جس میں انہوں نے 12 کے مقابلے میں 82 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا، چار ایک کے خسارے کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے کچھ مزاحمت دکھائی، چھٹا اور ساتواں فریم جیتا لیکن آٹھویں فریم میں محمد آصف نے 93 کے بریک کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔
2024 کی چیمپئن شپ جیت کر انہوں نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین انفرادی ورلڈ ٹائٹل کا ریکارڈ برابر کردیا ، محمد آصف 3 انفرادی ٹائٹل کے علاوہ 2 ٹیم ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور وہ پاکستان کے کامیاب ترین کیوئسٹ ہیں۔ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم اور چیئرمین عالمگیر شیخ نے محمد آصف کو مبارکباددی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئےفائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ایران کھلاڑی علی گھر غوزلو سے ہوگا
مزید پڑھ »
محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئےپاکستانی کیوئسٹ نے ایران کے ایشین چیمپئین کو شکست سے دوچار کیا
مزید پڑھ »
اسپورٹس بورڈ نے ساف ویمن چیمپئن شپ کیلئے ویمن فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیاساف ویمن چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں منعقد ہونی ہے۔
مزید پڑھ »
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محرومبھارت نے پاکستان ٹیم کے بغیر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، پاکستان کا شدید احتجاج
مزید پڑھ »
پاکستان نے چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاکسی بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے
مزید پڑھ »
ٹیسٹ میچز؛ پاکستانی بالرز رنز کے انبار لٹانے میں سب سے آگےگزشتہ 421 اننگز میں بالرز نے 14 مرتبہ 400 سے زائد رنز بنوا ڈالے
مزید پڑھ »