وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان میں پیٹرولیم سیکٹر میں بڑے معاہدے سامنے آگئے،
پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا۔
پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گے، پی آر ایل ،پی ایس او اور سوکار تینوں کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل پائپ لائن بچھائیں گی۔
سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات بھی فراہم کرے گی، جبکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار طویل پائپ لائن غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جائے گی اور ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، فی الحال، پاکستان میں تیل کی نقل و حرکت کا ایک تہائی سے بھی کم حصہ پائپ لائنوں کے ذریعے ہوتا...
پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، اس کے علاوہ پی آر ایل ،پی ایس او اور سو کار کے درمیان ریفائنری کو جدید کرنے کا تکنیکی سہ فریقی مفاہمت معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ Feb 23, 2025 03:09 PMغزہ کیلئے پاکستان کی 25ویں امدادی کھیپ مصر پہنچ گئیڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاکاسلام آباد: نومولود کی لاش برآمد، کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھاسندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے نام پر 2 ارب 45...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈیجیٹل انقلاب پاکستان کو نئے دور کی جانب لے جا رہا ہے، احسن اقبالفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی میں تعاون سے دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے۔
مزید پڑھ »
ایکسپریس میڈیا گروپ ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گاایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے
مزید پڑھ »
وزیر خزانہ کی برطانیہ کے انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقاتپاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
پاکستان اور چین نے تجدید توانائی، سیمینٹ اور فرتلائزر کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے MoU دستخط کیےپیر کو پاکستان اور چین نے تجدید شدہ توانائی، سیمینٹ اور فرتلائزر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تین MoU پر دستخط کیے۔
مزید پڑھ »
گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیاکابینہ اجلاس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کی وجوہات جانے کے لیے قانونی کارروائی، مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری، ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں، نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل، میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایڈوانس ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق ایم او یو کی توثیق، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر اور 22 جنوری کے فیصلوں کی توثیق شامل تھی۔
مزید پڑھ »
اسٹارٹ اپس اور چھوٹے تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی، بڑی خوش خبری سامنے آگئیلیپ کانفرنس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
مزید پڑھ »