وادی تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری عبداللہ ولد نثار گرفتارہوا، اہم انکشافات کیے: سکیورٹی ذرائع
وادی تیراہ میں دراندازی کی کوشش میں گرفتار افغان شہری سے تفتیش میں پاکستان پر حملوں کیلئے افغانستان میں تربیت دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی بار افغان عبوری حکومت کو شواہد سے آگاہ کیا گیا لیکن افغان عبوری حکومت خوارج کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہو چکی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ وادی تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری عبداللہ ولد نثار گرفتارہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق ضلع ننگرہار ولایت کے ضلع لالپورہ سے ہے، دہشتگردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگرہار میں حاصل کی، تربیت کے بعد پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گرفتارافغان شہری عبداللہ نے بتایاکہ پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، پاکستان پر حملے کیلئے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ گرفتارافغان شہری عبداللہ کا کہنا ہے کہ ستارہ بانڈہ پر حملے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے، ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر عمران خان کا پھر اڈیالہ جیل میں احتجاج، جیو کے صحافی کا بھی پوچھا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 3 سپاہی شہیدعبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں استعمال ہونے سے روکے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہافغانستان کے ساتھ یہ بات اٹھائی گئی تاکہ پاکستان میں دہشتگردی بند ہو، افغان حکام کو ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرنا ہوگی: ہفتہ وار بریفنگ
مزید پڑھ »
دانیہ شاہ کو دوسرے شوہر سے کتنا حق مہر ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیںدانیہ اور حکیم شہزاد کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
مزید پڑھ »
نیشنل اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد کیسا دیکھائی دے گا؟منظور شدہ نقشے کے ڈیزائن کی تصویر منظر عام پر آگئی
مزید پڑھ »
بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، وادی میں مکمل ہڑتالپاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے
مزید پڑھ »
بولان سے مزید دو لاشیں ملنے کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئیبولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کے ملبے سے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی واقعات میں جاں بحق مزید دو افراد کی لاشیں ملیں
مزید پڑھ »