پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
اس موقع پر حریت رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں ہے، کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب نریندر مودی سرکار کا تمام تر جبر بھی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کو پاکستان کا یوم آزادی منانے سے نہ روک سکی۔۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز ۔ قابض فوج کی کڑی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے، پوسٹرز پر’یوم آزادی مبارک‘ اور ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کےنعرے تحریر ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلانیہ اعزازات 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مختلف تقاریب میں دیے جائیں گے ۔
مزید پڑھ »
بنگلادیش میں 15 اگست کی عام تعطیل منسوخ کرنے کا فیصلہشیخ مجیب الرحمان کے فوجی بغاوت میں قتل پر ہر سال 15 اگست کو قومی یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا تھا
مزید پڑھ »
چند دنوں میں معاشی پلان اور بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دونگا: وزیراعظمبجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں مگر ملک میں سب اچھا نہیں ہے تو سب برا بھی نہیں ہے: شہباز شریف کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے: نائب وزیراعظمبھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا، بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں: ریلی سے خطاب
مزید پڑھ »
یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا اعلانپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی
مزید پڑھ »
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے ہماری کوششوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیراعظمایسے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں گے جس کا تصور بانیان پاکستان نے پیش کیا تھا، یوم آزادی پر پیغام
مزید پڑھ »