کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے،ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی: کوچ پاکستانی ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی، کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے ذہن میں ہمیشہ یہ بات ہوتی ہے پرتھ میں وہ اپنے بڑے فاسٹ بولرز میدان میں اتاریں گے لیکن یہ سلیکٹرز اور کوچز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کیسے مینج کرتے ہیں اور آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف یہی کچھ کیا۔ جیسن گلیسپی کا کہنا تھاکہ ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں، بڑی خوشی کی بات ہے ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی اور حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔
گلیسپی کا کہنا تھاکہ اس سیریز میں ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی اور مجھے یقین ہے آسٹریلیا اس خامیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، اچھے کھلاڑی اور ٹیمیں ایسا ہی کرتی ہیں، آپ سیکھتے ہیں اور نئے چیلنج کے لیے تیاری کرتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کیلئے پیغامپاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی
مزید پڑھ »
’’پاکستان کسی صورت امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں‘‘یہاں امریکا کے کہنے پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے بھی ہیں اور نہیں بھی ہوئے
مزید پڑھ »
پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت گیاآخری بار قومی ٹیم نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتی تھی
مزید پڑھ »
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ، 4 وکٹیں گر گئیںتین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے
مزید پڑھ »
پروٹیز کیخلاف سیریز؛ فخر، امام کی واپسی کے امکانات روشنوائٹ بال سیریز میں دونوں اوپنرز کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کی تیاریاں
مزید پڑھ »
بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈواپوزیشن کنزرویٹو پارٹی غیر ملکی مداخت کی کوششوں میں شامل تھی، وزیراعظم کینیڈا
مزید پڑھ »