پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار مثبت پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور طالبان مذاکرات کی بحالی کا دلی خیرمقدم کرتا ہے، فریقین کے درمیان مثبت بات چیت سے ہی افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن ومصالحت کیلئے معاونت جاری رکھے گا، مذاکرات میں شرکت پر فریقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کررہے ہیں اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، ان سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طالبان کی امریکا کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی تصدیق - World - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »
صدر ٹرمپ کی مذاکرات بحالی کی پیشکش پر سوچ کر جواب دیں گے، طالبان - ایکسپریس اردومذاکرات کی بحالی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »