پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات، مزید 78 افراد جاں بحق مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 66,457 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,395 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 301 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 931 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 24,131 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھتر اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 445 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 439 اموات، سندھ میں 427 اموات، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب...
سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 26,113 ہو گئی، پنجاب میں 24,104 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 9,067، بلوچستان میں 4,087، اسلام آباد میں 2,192 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 660 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 234 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 20 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 12,750 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,507 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,731 مریض، بلوچستان میں 1,400 مریض، گلگلت بلتستان میں 477 مریض، اسلام آباد میں 161 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 16ہلاکتیں،1103 نئے کیسز رپورٹکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید16 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1103 نئے کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں
مزید پڑھ »
کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریسکورونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس ARYNewsUrdu UN COVID19
مزید پڑھ »
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16 اموات ہوئیں ,مراد علی شاہگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16 اموات ہوئیں ,مراد علی شاہ MuradAliShah Sindh CoronaVirus CasesReported DeathRateToll InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly pid_gov MoIB_Official MuradAliShahPPP
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: ایک دن میں برازیل میں متاثرین کی ریکارڈ تعداد، پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض، انڈیا میں چین سے زیادہ اموات - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 2636 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انڈیا میں اب کورونا وائرس کے باعث چین سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھ »