یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی، کمانڈر عاطف خان
کراچی میں پاکستان نیوی ایکسر سائز سی گارڈ 25 کے حوالے سے بریفنگ میں ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر کمانڈر عاطف خان نے کہا کہ یہ ایکسرسائز میری ٹائم کوآرڈینیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے میری ٹائم زون میں سیکیورٹی کا تجزیہ کیا جائے گا۔ مشقوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو جانچا جائے گا۔ یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی کے مقاصد کا حصول ان مشقوں سے ممکن ہوسکے گا۔ ان مشقوں کے ذریعے پاک بحریہ و دیگر ادارے بہتر انداز میں میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔ پاکستان کوسٹ لائن کا رقبہ 2 لاکھ 90 ہزار اسکوائر کلو میٹر بنتا ہے۔ پاکستان کی کوسٹ لائن بھارت سے ایران تک محیط ہے۔ پاکستان کے میری ٹائم زون سے ہر سال 70 ہزار جہاز گزرتے ہیں۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم بہترین پورٹس ہیں جہاں ایل این جی جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں۔ 40 فش لینڈنگ سائٹس ہیں جن سے 10 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔
ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر کمانڈر عاطف خان نے مزید کہا کہ میرین ٹائم پالوشین اینٹی نارکوٹکس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ماضی میں اس میں ہمیں کچھ حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ہمیں گڈانی جیسے ماضی کے واقعات ہر قابو پانے کے لئیے اقدامات اور موٹر سدباب کرنا ضروری ہے۔ ان تمام مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئیے ہمیں تعاون کو بڑھانا ہے اور پاک نیوی کو جدید خطوط پر استوار کررھے ہیں ۔Feb 23, 2025 03:09 PMسرکاری کمیٹی نے بھی لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کو فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام قرار دے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگابحری مشق سی گارڈ کا انعقاد پہلی مرتبہ سن 2024میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ملکی اسٹیک ہولڈرنے حصہ لیاتھا
مزید پڑھ »
پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلیے تیارامن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی
مزید پڑھ »
پاک بحریہ کی امن مشق 2025 اختتام پذیر، 60 ممالک شریکپاکستان نیوی کی بتدریج بڑھتی ہوئی طاقت کو منعکس کرتے ہوئے، امن مشق 2025 آج شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہونگی۔ 60 ممالک کی ریکارڈ شمولیت نے اس مشق کو ایک اہم بین الاقوامی سمندری سرگرمی کے طور پر منسلک کیا ہے جس میں مہمان ملکوں کے بحری جہازوں کے ساتھ پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار عملا مظاہروں کی نمایاں دکھائی دی۔
مزید پڑھ »
پاک بحریہ کی امن مشق 2025 اختتام پذیرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے
مزید پڑھ »
پاک بحریہ کی کثیرالقوامی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوئیپاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقوامی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریبا 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، میرینز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ حصہ لیا۔
مزید پڑھ »
ویمنز پریمیئر لیگ؛ آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 14 فروری سے شروع ہونے والا ہے
مزید پڑھ »