روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا سب کو انتظار ہے، ایسے میں شاہد آفریدی نے امریکی شائقین کو میچ کے حوالے سے خاص پیغام دیا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے تصادم کو امریکا میں انتہائی مقبول ’سپر باؤل‘ سے تشبیہ دی ہے، آفریدی کا یہ ماننا ہے کہ جو ٹیم اپنے اعصاب کو بہترین طریقے سے سنبھالے گی وہ اس میچ میں فاتح بن کر سامنے آئے گی۔
آخری بار جب یہ دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئیں، تو اس کا نتیجہ ایک تاریخی میچ کی صورت میں نکلا، جس میں ویرات کوہلی نے ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ امریکی جن کے لیے ٹورنامنٹ نیا اور وہ اس کے بارے منیں جان رہے ہیں، انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کا کھیل ہمارے سپر باؤل جیسا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی ایونٹ کے سفیر نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل میں سب سے بڑے حریف ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جب بھی بھارت کے خلاف میدان میں اترا تو مجھے ہندوستانی شائقین کی طرف سے بہت پیار اور احترام ملا اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ سپر باؤل گیم امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ کی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی لیگ چیمپئن شپ ہے۔ اسے رگبی بھی کہتے ہیں اور یہ امریکی عوام میں انتہائی مقبول ہے۔پیٹ کمنز، ویرات کوہلی سے متعلق بیان دے کر مشکل میں آگئے’راہول ڈریوڈ کو منانے کی کوشش کی لیکن۔۔۔۔۔‘ روہت شرما نے کیا کہا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق میچ سے قبل
مزید پڑھ »
’کوہلی جانتا ہے وہ پاکستان کیخلاف اچھا کھیل سکتا ہے! سابق پاکستانی کپتانٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ویرات کوہلی کی قومی ٹیم کیخلاف پرفارمنس پر لب کشائی کی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے اسٹیڈیم کا افتتاح، ویڈیوآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کی امریکا میں میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا۔
مزید پڑھ »
وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدیسابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کرکٹ سے ہی ٹھیک ہوں گے
مزید پڑھ »
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کا ایکشن راولپنڈی اسٹیڈیم میں !آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کیلئے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ سے قبل حارث رؤف کا والدہ اور اہلیہ سے کرکٹ میچ، ویڈیو وائرلپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اپنی والدہ اور اہلیہ مزنا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھ »