آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کیلئے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود فینز بھی اپنے شہر کے اسٹیڈیم میں اس میچ کا مزہ لیں گے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی پارک نیو یارک میں پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان اور بھارت سمیت متعدد مقامات پر فینز پارک بنائے جائیں گے ۔عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاکستان میں یہ فین پارک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم ہوگا ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم فین پارک میں فینز نہ صرف بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں گے بلکہ وہ گراؤنڈ پر آئی سی سی ایمبسیڈرز سے بھی ملاقات کرسکیں گے جبکہ اس موقع پر فینز کیلئے دیگر سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے موقع پر نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، دلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے اور ان فین پارک کو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے اسٹیڈیم کا افتتاح، ویڈیوآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کی امریکا میں میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا۔
مزید پڑھ »
’کوہلی جانتا ہے وہ پاکستان کیخلاف اچھا کھیل سکتا ہے! سابق پاکستانی کپتانٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ویرات کوہلی کی قومی ٹیم کیخلاف پرفارمنس پر لب کشائی کی ہے۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیاآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتانی بابر اعظم کریں گے، ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے
مزید پڑھ »
ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی زیرِ تنقیدٹکٹوں کی قیمتیں3سو سے 10ہزار ڈالر تک رکھی گئی تھیں
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی اوپننگ جوڑی کیلیے عرفان پٹھان کا مشورہآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے کوئی اوپننگ کرے گا اس حوالے سے عرفان پٹھان نے بھی مشورہ دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہوگی؟ اہم انکشافٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ نیویارک کے نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی پچ کے بارے میں سب کو تحفظات ہیں۔
مزید پڑھ »