پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کا گھر پر چھاپہ expressnews
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے پولیس اور اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اُن کی ظہور اللہ روڈ پر قائم رہائش گاہ پہنچی جہاں وہ موجود تھے۔ اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ آنے والی ٹیم نے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی تو پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کیلیے پوزیشنز سنبھالیں۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے 23/6 میں گرفتار کرنے کیلیے آئے ہیں۔ نادر دوگل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ مقدمے میں عدالت پہلے ہی پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔قانونی ٹیم نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ جج طارق سلیم شیخ کے حکم پر پرویز الہیٰ کو ضمانت مل چکی ہے۔ اس پر پولیس نے ضمانت کا حکم نامہ مانگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں پولیس کا چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ10:42 PM, 28 Apr, 2023, اہم خبریں, پاکستان, لاہور: لاہور میں ظہور الہی روڈ پر سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر گرفتارسہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا: اینٹی کرپشن پنجاب
مزید پڑھ »
شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا: چوہدری پرویز الہیٰشریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا: چوہدری پرویز الہیٰ مزید تفصیلات ⬇️ PTI ChPerwazElahi PMLN NawazShareef ShahbazShareef MaryamNawazSharif pmln_org Marriyum_A RanaSanaullahPK MaryamNSharif
مزید پڑھ »
شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جاٸے وہاں خیر نہیں ہوتی، پرویز الہی - ایکسپریس اردوپرویز الہی کی کرپشن مقدمے میں 6 مٸی تک حفاظتی ضمانت منظور
مزید پڑھ »
شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، چوہدری پرویز الہیٰشریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، چوہدری پرویز الہیٰ arynewsurdu
مزید پڑھ »