پشاور بورڈ بازار میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تینوں دہشتگرد تھے اور پولیس کے مطابق ان کی شناخت ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا تھا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اس دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہی ہے جو سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ فرانزک ٹیم نے موٹر سائیکل کے پارٹس تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل کے ڈیٹا پر کام جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کے پارٹس اور نمبر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی زخمی دہشت گرد کا بیان قلمبند کرے گی۔پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پر تفتیش کی جا رہی ہے اور ان ہی فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ موٹر سائیکل بورڈ بازار سے ناصر باغ روڈ کی طرف لائی گئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 دہشتگرد ہلاکراولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
پشاور بورڈ بازار میں دھماکا سے 2افراد جاں بحق، وزیراعظم کی مذمتبارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ
مزید پڑھ »
ثنا جاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر وائرلشوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شوہر و کرکٹر شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیون کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہگھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 30 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 700 روپے ہوگئی
مزید پڑھ »
مصنوعی ذہانت کی پہلی اسکول ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیاکیرالہ : مصنوعی ذہانت کی حامل بھارت کی پہلی اے آئی اسکول ٹیچر نے کلاس روم میں انٹری دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرلپرنسپل کا یہ حیران کن فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »