پشاورجنرل ہسپتال نے ہڈی اور جوڑ کی سرجریز میں استعمال ہونے والے سوچر اینکر کو 70 ہزار روپے کی بجائے صرف 50 روپے میں دستیاب بنانے کی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ سوچر اینکر مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب تک 20 مریضوں پر کامیابی سے استعمال کیا جاچکا ہے۔
صحت کے شعبے میں آئے روزنت نئی تحقیقات اور ایجادات کے نتیجے میں مختلف طبی آلات سامنے آرہے ہیں، جن سے علاج معالجے میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں۔ یہ تمام تحقیقات ترقی یافتہ ممالک میں ہو رہی ہیں، وہاں کے شہری ان سہولیات سے فوری استفادہ کرتے ہیں۔ اس پس منظر میں پاکستان جیسے ترقی پذیر اورپس ماندہ ملک میں اگر ایسی کوئی نئی چیزسامنے آجاتی ہے تو اسے بہت بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک کامیابی خیبرپختون خوا کے معالجین اورطبی ماہرین کے حصے میں بھی آئی ہے، کیوں کہ پشاورجنرل ہسپتال نے مریضوں کو
سہولت فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدام کرتے ہوئے ہڈی اور جوڑ کی سرجریز میں استعمال کے لیے 70 ہزار روپے والا غیر ملکی سوچر اینکر (suture anchor) اب صرف پچاس روپے کی لاگت سے مقامی طور پر ڈیزائن کر لیا ہے، جسے سرجری کے دوران فراہم کیا جا رہا ہے۔ مقامی طور پر تیارکردہ یہ سوچر اینکر 50 روپے سے کم لاگت میں تیارکیا گیا ہے۔ یہ سوچر اینکر 16 سے 18 گیج کی سرکلیج وائر سے تیارکیا گیا، جسے اب تک 20 مریضوں پر دوران سرجریز کامیابی سے استعمال کیا جاچکا ہے۔ ہسپتال ترجمان رومیسا احمد کے مطابق پشاورجنرل ہسپتال کے شعبہ ہڈی و جوڑ کے سربراہ ڈاکٹر خلیق الرحمان کی سربراہی میںجدید سوچر اینکر ڈیزائن کیاگیا ہے، جو ہڈی اور جوڑ کی سرجریز کے دوران فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سوچر اینکر خاص طور پر ان سرجریوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں نرم بافتوں (ٹینڈنز اور لیگا مینٹس) کو ہڈی سے دوبارہ جوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پشاور جنرل ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ اورماہر ڈاکٹرخلیق الرحمان نے اس کامیابی کونہ صرف ‘پی جی ایچ‘ کے لیے بلکہ پاکستان کے پورے ہڈی و جوڑ کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایجاد ہمارے مقامی طبی ماہرین کی اس صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ عالمی معیار پر پورا اترتے ہوئے ہمارے مریضوں کو درپیش اقتصادی چیلنجز کا حل فراہم کر سکتے ہیں
HEALTH INNOVATION SURGERY PAKISTAN PIONEERING MEDICAL HOSPITAL COMMODITIES COST ACCESSIBLE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، وزرا، مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافے کا بل منظورعوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل کی منظوری کے بعد ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے بڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
مزید پڑھ »
ڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکمانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »
سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتارملزم کو گرفتار شخص کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، شہریوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ہتھیائے،ایف آئی اے
مزید پڑھ »
پاکستانی روپے مقابل امریکی ڈالر میں کمیاسلام آباد: پاکستانی روپے مقابل امریکی ڈالر میں 15 پیسہ کمی ہوئی اور بینک ٹریڈنگ میں 278.56 روپے پر بند ہوا جس کے مقابلے میں قبل ازیں 278.41 روپے پر تھا۔
مزید پڑھ »
وقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »
کھربوں روپے کی کرپٹو کرنسی چوری کرنے والا ملک کونسا ہے؟ نام سامنے آگیارپورٹ کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 612 ارب روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی
مزید پڑھ »