انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک سے گرفتار کیے گئے 3 کم عمر بچوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار 14 سالہ بچے سیام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچہ 21 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ افغانستان سے علاج کروانے اسلام آباد آیا۔ شہزاد ٹاؤن سے بچے کو گھر سے اٹھا کر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا۔ بچہ واپس افغانستان جائے گا۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ریکارڈ کب تک آئے گا۔ دوسری درخواستیں بھی لگی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس ریکارڈ لے کر پہنچ جائے گی۔ عدالت نے 14 سالہ بچہ کی 10 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنیکا حکم دیا۔ ڈی چوک سے گرفتارمزید 2 کم عمر بچوں کی درخواست ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں۔ بچوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سمندر خان 16 اور شہزاد خان 17 سال کا ہے۔ دونوں بچوں کو گھر سے اٹھا کر پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا۔ عدالت نے 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈی چوک سے گرفتار 56 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر نوٹس جاریملزمان میں تین کم عمر بچے بھی شامل، 9 افراد مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کا قافلہ غازی بروتھا سے روانہ، پل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیںوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں قافلہ صوابی سے ڈی چوک روانہ ہوگا
مزید پڑھ »
محسن نقوی: حکومت کسی سے نہیں ڈرتے، احتجاجیوں کو گرفتار کیا جائے گامحسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا دورہ کیا اور کہا کہ حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائےگا۔
مزید پڑھ »
عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت کے بعد بھی تاحال رہائی کا امکان نہیںاسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے
مزید پڑھ »
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاعمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی نے پھر سے 2 مطالبات رکھ دیےمطالبات نہ مانے گئےتو اووسیز پاکستانیوں سےرقوم نہ بھیجنے کی اپیل کریں گے،ڈی چوک کا نام شہدا چوک رکھ دیا ہے، علیمہ خان
مزید پڑھ »