پشاور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا
نواحی علاقہ خزانہ کی حدود میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرکے مسخ شدہ لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
تھانہ خزانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ گوہی قادر آباد کے اراضیات میں ایک ناقابل شناخت مسخ شدہ لاش پڑی ہے جس کو کسی نامعلوم ملزم نے ذبح کرکے قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران مقتول کی شناخت ضیاء الرحمان ولد باور خان سکنہ گوہی قادر آباد خزانہ کے نام سے ہوئی، جس کے بعد مقتول کے رشتے داروں سمیت قریبی روابط داروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم فیروز عرف پاکستان ولد پشم گل سکنہ قادر آباد کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ۔
ملزم فیروز نے مقتول ضیاء الرحمن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے شناخت چھپانے کی خاطر لاش کو مسخ کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، شوکت یوسفزئیپشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔
مزید پڑھ »
پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، شوکت یوسفزئیپشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، شوکت یوسفزئی pid_gov PTIofficial Lahore
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں دو گلوکاروں کو اجتماعی جنسی زیادتی کے جرم میں قید - ایکسپریس اردوفیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود دونوں مجرم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا حکومت کو افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا حکومت کو افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیاڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیا ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »