پشاور ہائیکورٹ کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

پاکستان خبریں خبریں

پشاور ہائیکورٹ کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ہائیکورٹ نے 150 سے زائد درخواست گزاروں کی در خواستیں منظور کرلیں۔عدالت کو وکیل درخواست گزار شاہ فیصل نے بتایا کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ناخوشگوار واقعات ہوئے اور 10مئی کو جب سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا تو اس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

وکیل نے بتایا کہ 10 مئی کو آرٹیکل 245 نافذ کرکے فوج کو طلب کیا گیا اور 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت 9 اور 13 سال کے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا 9 سال کے بچے کو گرفتار کیا گیا ہے؟ اور یہ بتائیں کہ بچے اب بھی زیر حراست ہیں ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بچے ابھی تک زیر حراست ہیں۔ جسٹس اشتاق ابراہیم نے پوچھا کہ جو گرفتار ہیں کیا سب کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ان میں کچھ کو ضمانتیں ملیں اور بعض کی ضمانت مسترد ہوئی۔

فاضل ججز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان تمام افراد کو ڈپٹی کمشنرز کے پاس پرامن رہنے کیلئے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوِئے 150 سے زیادہ درخواستیں منظور کیں اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سابق مشیر ماحولیات امین اسلم کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، پشاور ہائیکورٹ کا ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم - BBC Urduسابق مشیر ماحولیات امین اسلم کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، پشاور ہائیکورٹ کا ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم - BBC Urduسابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے موجودہ ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں تین ایم پی او کے تحت زیرحراست تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شہریار آفریدی کی اہلیہ کی رہائی کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ کا شہریار آفریدی کی اہلیہ کی رہائی کا حکماسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارپی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang PTI
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکماسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکماسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »

تھانے میں والدہ کے رونے کی آوازیں سنیں: ایمان مزاریتھانے میں والدہ کے رونے کی آوازیں سنیں: ایمان مزاریگزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-09 17:04:22