پشاور: (دنیا نیوز) بارشوں میں کمی اور آبادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح گر گئی ہے۔ زیر زمین پانی کے ذخائر 105 ملی لیٹر سے کم ہو کر 91 ملی لیٹر سالانہ تک آگئے۔
پشاور: بارشوں میں کمی اور آبادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث ہے۔ زیر زمین پانی کے ذخائر 105 ملی لیٹر سے کم ہو کر 91 ملی لیٹر سالانہ تک آگئے۔
تفصیل کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ پانی کے زیر زمین ذخائر میں سالانہ 0.5 ملی میٹر کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ بارشوں کی کمی اور آبادی تیزی سے بڑھنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کا فقدان ہے۔ ماہرین موسمیاتی تبدیلی کے مطابق صرف پشاور میں پانی کی ضرورت 56 ملین لیٹر سے بڑھ کر 213 ملین لیٹر روزانہ تک پہنچ چکی ہے جبکہ زیر زمین پانی کے ذخائر 105 ملی لیٹر سے کم ہو کر 91 ملی لیٹر سالانہ تک آچکے ہیں۔
1970ء میں پشاور کے تعمیراتی علاقے کی شرح 3.4 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 16.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ آبادی کے بڑھنے سے جہاں دیگر مسائل نے جنم لیا، وہیں پانی کے زیر زمین ذخائر میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہو گئی۔ پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس سنجیدہ مسئلے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ماہرین کے مطابق آبادی کی شرح اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء میں پشاور کی آبادی 6 ملین تک بڑھ جانے کا امکان ہے جس کے لئے 310 ملین لیٹر پانی روزانہ ضرورت ہو گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ایک ہی دن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 47افراد زخمیکراچی : سرجانی ٹاؤن میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے چھ سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی، کراچی میں ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے سے 47افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی کو آوارہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، سربراہ بیت ال
مزید پڑھ »
چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بیٹوں کی مشکلات میں اضافہ - ایکسپریس اردوحسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، نیب ذرائع
مزید پڑھ »
کیلیفورنیا میں نوجوان کی ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ؛ ویڈیو وائرلامریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک نوجوان سرفنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک سمندر کی لہروں کے درمیان تین ڈولفنز آگئیں۔
مزید پڑھ »
منظور پشتین کی بغاوت کے دو مقدمات میں ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامناانڈیا میں دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت کے لیے جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں ابتدائی انتخابی جائزوں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بری شکست کا سامنا ہے۔
مزید پڑھ »