مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ڈی ایم اے
ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتے ہوئے تاروں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔Feb 25, 2025 09:28 AMکراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرال میں خودکشی کرلیوفاقی کابینہ میں جلد توسیع کا امکان، وزارتوں کیلئے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا،بارش اور برفباری کا امکانبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری متوقع
مزید پڑھ »
ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئےوفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان میں منگل اور بدھ کو بارش اور تیز ہواؤں کا امکاناسلام آباد، راولپنڈی اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں منگل رات اور بدھ کو بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش، سہرائی کے لیے ہدایت جاریپنجاب اور پہاڑی علاقوں میں 19 سے 21 فروری تک تیز ہواؤں، بارش اور برف بر سال کی پیش گوئی ہے۔ PDMA نے سارجوہا، میانوالی، بھکر، خشوہب، حفیظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاولنگر، گجرات، لاہور، ٹوبا ٹی सि، جھنگ، فیصل آباد، شیخupura، ناروال اور سیالکوٹ سمیت مختلف ضلعوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھ »
ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟چند مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
پنجاب میں تیز ہوا اور بارش کا امکان، پہاڑی علاقوں میں برف باریمحکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔
مزید پڑھ »