پنجاب میں رات دس بجے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ ARYNewsUrdu Punjab
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات 10 بجے ہوٹلوں ریستوران اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کردیا، دفعہ144نافذ اور تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ریستوران، شاپنگ مالز رات کو 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور منڈیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم سے کم کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے، لوگوں کی حفاظت کیلئےجو کچھ کرسکتے ہیں کررہے ہیں،236ملین روپے وزارت صحت کے حوالے کردیئے ہیں، ہم نے5ملین فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئرکردی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے تمام سہولتوں کا جائزہ لیا، شاپنگ مال اورریسٹورنٹ رات10بجےتک بند کیے جائیں گے، قرنطینہ کی سہولتوں کو مزید بہترکیا جائے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنیکا فیصلہملتان: (دنیا نیوز) شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ، مری سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کا داخلہ ممنوع، فیکٹریاں اور منڈیاں کھلی رہیں گی۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں پہلا مریض:’محکمہ صحت والے زبردستی ساتھ لے گئے‘پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تاحال ایک ہی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 10 مارچ کو ہی برطانیہ سے واپس لوٹے ہیں۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق -لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں مشکل وقت میں حکومت ذمہ داری پوری کرے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ …
مزید پڑھ »
پنجاب آنے والے 5 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے: یاسمین راشدصوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان آنے والے 42 زائرین میں سے 5 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، پنجاب میں کرونا کے 6 مریضوں کی تصدیق
مزید پڑھ »
پنجاب یونیورسٹی کا کورونا کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ
مزید پڑھ »