پنجاب: ہیلتھ جم مالکان نے حکومت کے مقرر کردہ اوقات کو مسترد کردیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ہیلتھ جم مالکان نے پنجاب حکومت کے فٹنس سینٹرز کھولنے کے فیصلے کو عجیب و غریب قرار دیا ہے، مالکان کا کہنا ہے کہ دن کے وقت روزے کی حالت میں ایکسرسائز کرنے کون آئے گا جبکہ اخراجات حسب معمول جاری رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن صبح 8 سے شام 5 بجے تک ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے جم کھولنے کی اجازت تو دے دی تاہم تن ساز حکومتی فیصلے سے نالاں ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ دیے گئے اوقات میں جم کھولنا نہ کھولنا برابر ہے، روزے کی حالت میں ان اوقات میں ٹریننگ کرنا ممکن نہیں۔ جم مالکان نے بھی حکومت کے مقرر کردہ اوقات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان سے مشورہ تک نہیں کیا گیا، دن کے اوقات کار مناسب نہیں، افطاری کے بعد سے رات دیر تک جم کھولنے کی اجازت دی جائے۔
لاہور کے بیشتر جم مالکان نے دیے گئے اوقات میں جم نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کا موقف ہے کہ ان اوقات میں جم کھولنے کا فائدہ نہیں، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب -لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر …
مزید پڑھ »
کورونا آزمائش میں وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو منوا لیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کا
مزید پڑھ »
ڈپٹی اسپیکر سمیت پنجاب اسمبلی کے تین ملازمین کورونا کا شکاردوست محمد مزاری دبئی سے ملتان آمد پردو قریبی رشتے داروں کے ساتھ ایس او پیز نظر انداز کرکے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائے بغیر زبردستی لاہور روانہ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھ »
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، سلیف آئسولیشن اختیار کر لی۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کا
مزید پڑھ »