نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون چور کو شک گزرا کہ اس کا شوہر اس کے خلاف پولیس
سے تعاون کر رہا ہے۔ اس پر خاتون نے اپنے شوہر کے پیچھے کرائے کے قاتل لگا دیئے تاکہ اس کی زبان بند کی جا سکے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 44سالہ منجولا عرف کلا منجی نامی یہ خاتون کئی ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتوں میں مطلوب ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور اس کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ منجولا کو شک گزرا کہ اس کا شوہر پولیس کو اس کے متعلق بتا رہا ہے جس پر اس نے کرائے کے قاتلوں سے اس پر قاتلانہ حملہ کروا دیا۔پاکستانی لڑکیوں کا رشوت دے کر محرم کے بغیر عمرہ پر جانے کا انکشاف، نیا...
رپورٹ کے مطابق خاتون کا 45سالہ شیکھر نامی شوہر اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کرائے کے قاتلوں نے کار کی ٹکر مار کر اسے گرا دیا اور اتر کرخنجروں سے اس پر حملہ کر دیا تاہم شیکھر شدید زخمی ہونے کے باوجود بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ قریبی عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے یہ حملہ محفوظ کر لیا اور اس کی فوٹیج کو دیکھ کر پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جب ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے اعتراف کر لیا کہ انہیں شیکھر کی بیوی منجولا نے اسے قتل کرنے کی سپاری دی تھی۔...
واضح رہے کہ منجولا کو رواں سال اپریل میں چار ساتھی ڈاکوﺅں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے 1کلوگرام سونا برآمد ہوا تھا جو انہوں نے مختلف جگہوں سے لوٹا اور چوری کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ منجولا کا بچپن میسور میں گزرا۔ بچپن سے ہی اسے چوری کی عادت پڑ گئی۔ وہ ہمسایوں اور رشتہ داروں کے زیورات اور قیمتی چیزیں چرالیا کرتی تھی۔ لڑکپن میں وہ ایک شادی میں شریک ہوئی اور وہاں سوٹ کیس سے زیورات چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی جس پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسے جیل کی سزا ہوئی جہاں اس کے رابطے دیگر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خبریں لیک ہونے کا خدشہ: وزارت داخلہ کے افسران کا سوشل میڈیا کا استعمال بند
مزید پڑھ »
کراچی میں اساتذہ کا احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤکراچی میں اساتذہ کا احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
نیب کے حکم پر شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9کنال کا گھر سیلتازہ ترین۔۔۔۔شہباز شریف کا گھر سیل۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates shahbazsharif
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کا ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم
مزید پڑھ »
اداکارہ زیبا شہناز کے بھتیجے کا لندن میں اغوا کے بعد لرزاں خیز قتلاداکارہ زیبا شہناز کے جواں عمر بھتیجے کا لرزاں خیز قتل۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates ZebaShehnaz
مزید پڑھ »
فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام، ٹیلی فون نمبر افشا ہونے کا انکشاف
مزید پڑھ »