لاہور کی پہلی عمارت پونچھ ہاؤس کی بحالی کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے.
برطانوی دور میں تعمیر ہونے والی لاہور کی پہلی عمارت پونچھ ہاؤس کی بحالی کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کے ایک حصے میں تحریک آزادی کے ہیرو سردار بھگت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی گیلری بھی قائم کردی گئی ہے۔ پونچھ ہاؤس فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور اس کی تاریخ ی اورثقافتی اہمیت ہے۔ محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے اس عمارت کی بحالی اورآرائش وتزئین کا کام 2023 میں شروع کیا تھا ۔ پنجاب آرکیالوجی کے سابق ڈائریکٹر اور اس منصوبے کے چیف کنزرویٹر ملک مقصود احمد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا ''
پونچھ ہاؤس کی ناصرف ایک تاریخی اہمیت ہے بلکہ یہ ثقافتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے بھی ایک امتیازی حیثیت کی عمارت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت سرकारी دفتر کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے ، اس کے دروازے، کھڑکیاں، روشن دان ٹوٹ چکے تھے جبکہ دیواروں پر بنے نقش ونگار رنگ و روغن اور چونے کی پرتوں میں چھپ چکے تھے۔ انہوں نےبتایا کہ سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹراحسان بھٹہ نے اس اہم عمارت کی بحالی اور کنزرویشن کا ارادہ کیا اور سال 2023 میں بحالی کے منصوبے پر کام شروع ہوا، ایک سال تین ماہ کے دوران تقریباً 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ عمارت کے 72 دروزاے جو بند کئے جاچکے تھے ان کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔ روشن دان اور کھڑکیاں بحال کرکے ان کی مرمت کی گئی ہے ۔ اس مقصد کے لئے سب سے پہلے ڈرائنگ تیارکی گئی، جو شواہد ملے تھے ان کی مدد سے ڈیزائن بنائے گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرانے دروازے ،کھڑکیاں تو کباڑخانے میں پھینک دیے گئے تھے ان کی مرمت کی گئی اور 98 فیصد وہی پرانی دیودار کی لکڑی استعمال کی گئی ہے جو اتنے برسوں بعد بھی اپنی اصل حالت میں تھی۔ ملک مقصود احمد کے مطابق عمارت کی مختلف دیواروں پر فریسکوپینٹنگز بھی ملی ہیں جبکہ شیشہ گری کا کام بھی نظرآتا ہے۔ یہ تمام چیزیں اصل حالت میں بحال کی گئی ہیں خاص طور پر لکڑی کی سیڑ ھیاں اور چھتیں اصل حالت میں بحال کی گئی ہیں، سال 2012 میں آگ لگنے سے پونچھ ہاؤس کی کھڑکیو ں،دروازوں سمیت کئی حصوں کو نقصان پہنچا تھا وہ تمام حصے اصل حالت میں بحال کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں بحالی اور کنزرویشن کاکام مکمل ہوجائیگا اور اس عمارت کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائیگا
پونچھ ہاؤس بحالی تاریخ فن تعمیر لاہور
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کوحب ڈیم سے پانی کی نئی کنال کا 87 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، میئرحب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ کنال 45 سے 46 سال پرانی ہے،مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
طورخم اور چمن میں جدید ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم کی 97 فیصد پیشرفتپاکستان سرحد پار تجارت کو تیز کرنے کے لیے طورخم اور چمن میں جدید ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم کا نیشنل لوجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) 97 فیصد کام مکمل کر چکا ہے۔
مزید پڑھ »
کے پی حکومت کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، پشاور میں دھرنے کا اعلانلوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2019 کی مکمل بحالی اورفنڈز کی فراہمی سمیت مطالبات کی مکمل منظوری تک دھرنا جاری رہے گا
مزید پڑھ »
بجلی چوری کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظماسمارٹ میٹرز کا کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی پرواز 4 برس بعد پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیارترجمان پی آئی اے نے پروازں کی بحالی کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہفتے میں دو پروازیں شیڈول ہیں
مزید پڑھ »
حسین نواز کے بیٹے کی شادی میں غیر ملکی مہمانوں کا انعقادزید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، غیر ملکی مہمانوں کے لیے فلیٹیز ہوٹل اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرانے کی व्यवस्था
مزید پڑھ »