ٹوکیو: (آن لائن) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جاپان کے شہر ناگاساکی میں عالمی برادری سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ناگاساکی کے ایٹم بم ہائپوسنٹر پارک پر خطاب کرتے ہوئے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے خاتمے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ’ہماری دنیا میں ایک قابلِ نفرت تفریق پائی جاتی ہے جس میں خوف اور عدم اعتماد کے ذریعے تحفظ کے جھوٹے احساس کو فروغ دے کر استحکام اور امن یقینی بنانے کا دفاع کیا جاتا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’باہمی تباہی یا انسانیت کے مکمل خاتمے کا خوف، امن اور بین الاقوامی استحکام آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔‘ پوپ فرانسس نے اپنی تقریر اس تصویر کے سامنے کھڑے ہو کر کی جس کو ناگاساکی دھماکے کے کچھ وقت بعد ہی ایک امریکی سپاہی نے کھینچا تھا۔
اس تصویر میں ایک جاپانی بچہ اپنے چھوٹے بھائی کو آخری رسومات کے لیے لے جا رہا ہے۔ انھوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے 2017ء کے معاہدے کے لیے اپنی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا، جس پر اس وقت اقوامِ متحدہ کے تقریباً دو تہائی ملک راضی ہو چکے تھے مگر بڑی ایٹمی قوتوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی حملے کے تباہ کن انسانی اور ماحولیاتی اثرات جھیلنے والے اس شہر میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہم چاہے جتنا بھی بولیں، وہ کم ہے۔ ایک ایسی دنیا جہاں کروڑوں بچے اور خاندان غیر انسانی حالات میں رہتے ہیں، وہاں تباہ کن اسلحے کی تیاری، اپ گریڈ، مرمت اور فروخت پر پیسے ضائع کرنا اور اس سے دولت کمانا خدا کے غصے کو دعوت دینا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پوپ فرانسس کی دنیا سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیلایٹم بم سے متاثر ہونے والے دنیا کے دوسرے اور آخری شہر کے دورے میں پوپ فرانسس نے ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے سنہ 2017 کے معاہدے کے لیے اپنی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
پوپ فرانسس کی دنیا سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیلپوپ فرانسس کی دنیا سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل PopeFrancis Demanded EndOfNuclearWeapons Nagasaki Pontifex
مزید پڑھ »
العزیزیہ کیس : نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائراسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور نیب اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی
مزید پڑھ »
پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت: سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب سامنے آگیاپولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »