حال میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر حماس کے ایک جنگجو کو پیرس اولمپکس میں فساد کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم بی بی سی کے پاس موجود شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ شاید یہ ویڈیو کلپ روسیوں نے تقریب میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بنائی ہو...
فرانس اور اولمپکس کی دھمکی دینے والی 'حماس' کی جعلی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھاحال میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر حماس کے ایک جنگجو کو پیرس اولمپکس میں فساد کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم بی بی سی کے پاس موجود شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ شاید یہ ویڈیو کلپ روسیوں نے تقریب میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بنائی ہو گی۔
ویڈیو میں فلسطین کا جھنڈا غیر معمولی جگہ نظر آ رہا ہے۔ حماس کے عسکریت پسند ترجمان اکثر فلسطین کا جھنڈا اپنے بازو پر باندھے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ اس ویڈیو میں اس شخص نے فلسطین کا جھنڈا اپنے سینے پر چسپاں کر رکھا ہے۔حال میں وائرل ہونے والی یہ ویڈیو پچھلے سال اکتوبر میں شئیر کی جانے والی ایک ویڈیو سے مماثلت رکھتی ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر حماس سے تعلق رکھنے والے افراد کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ’ہتھیاروں کی فراہمی‘ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جبکہ یہ الزام جھوٹا...
اوزی کوسیک نامی چینل انگریزی زبان بولنے والے سائمن بوئیکاو چلاتے ہیں جو آسٹریلیا کے شہر سِڈنی میں مقیم ہیں اور ان کے چینل کے 80 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ فرانسیسی حکام کئی مہینوں سے پیرس اولمپکس کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے پلان کی کی گئی روس کی غلط معلومات پھیلانے والی مہم کے بارے میں خبردار کرتے آ رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ تھریٹ انالیسس سینٹر نے بی بی سی کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس گروپ کا مقصد ’مغرب میں یوکرین کی حمایت اور اسے ملنے والی امداد اور ہتھیاروں کی کھیپ میں کمی ہے۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اولمپکس میڈل جیتنے والا وہ کھلاڑی جو ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران بچنے میں کامیاب رہااس کھلاڑی نے ایک صدی قبل ہونے والے پیرس اولمپکس میں ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس کیلئے تینوں پاکستانی شوٹرز مکمل تیارپیرس اولمپکس 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہورہے ہیں جس کے لیے پاکستان کے شوٹرز 19 جولائی کو فرانس روانہ ہوں گے
مزید پڑھ »
حکومت کا پی ایس ایل کی طرز پر پہلی بار ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہرواں سال پیرس اولمپکس کے لیے بروقت تیاری نہیں کر سکے، تا ہم آئندہ کے لیے ابھی سے اغاز کر دیا ہے، رانا مشہود
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز: پاکستانی ایتھلیٹس کل سے ایکشن میں نظر آئیں گےپیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
ایک بلند و بالا عمارت جتنا بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرنے کیلئے تیاریہ سیارچہ 28 ہزار 946 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور اس سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس 2024ء کیلئے بھارتی ایتھلیٹس کی تعداد سامنے آ گئینئی دہلی (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024ء کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے ایتھلیٹس اور آفیشلز کی تصدیق کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی اولمپک دستہ 117 ایتھلیٹس اور ریکارڈ 140 آفیشلز پر مشتمل ہو گا، دستے کے 140 آفیشلز میں سپورٹ اسٹاف، کوچز اور دیگر افراد شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 72 افراد کا خرچ حکومت اٹھائے گی، شاٹ پٹ کی آبھا کھاٹوا...
مزید پڑھ »