سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ، شرجیل انعام میمن سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے وفد نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی کی سربراہی میں سینئیر وزیر سندھ شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا کام جلد از جلد پایہ
تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ سحافی بھائیوں کو ریلیف مل سکے۔ سینئر وزیر سندھ نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ پریس کلب کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور کراچی پریس کلب کا تعاون ہر دور میں انمول رہا ہے۔ اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کراچی پریس کلب کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صحافیوں کی اپنی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو کام پریس کلب کی پچھلی باڈی کے دور میں رہ گئے ہیں ان کو موجودہ باڈی کے ساتھ مل کر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز کے چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ کراچی پریس کلب کی پیشورانہ اپگریڈیشن میں حکومت سندھ ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی
پیپلز پارٹی اظہار رائے آزادی صحافیوں سندھ شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی اور مینڈیٹ چوری کا الزامپی ٹی آئی نے فروری 2024 کے الیکشن کے بعد مینڈیٹ چوری کا الزام لگا کر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت کی مخالفت کی۔
مزید پڑھ »
شاہد کاpoor نے 'Udta Punjab' کی کردار کے لیے انہی کی زندگی کو تبدیل کر دیاشاہد کاpoor کی 'Udta Punjab' میں Tommy Singh کی کردار کے لیے ان کی سرگرمی اور سخت تیاری کے بارے میں۔۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی: حلیف سے نئے تحفظاتپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے حکومت کے ساتھ جاری رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے گرفتار نواز شریف کے قریبی رفیق اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی کمیٹیوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے پر اتفاق ہوا۔ ان دونوں پارٹیوں کے درمیان کشیدگی کی اہم وجوہات میں سندھ کے پانی کے مسئلے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہونا، بلوچستان کے تحفظات، اور پنجاب حکومت کے اقدامات شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی اجلاس: وزرا کی لگاتار غیر حاضری، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی برہم، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا
مزید پڑھ »
راجا پرویز اشرف کا کہنا: پی ٹی آئی کو مذاکرات سے زیادہ امیدیں نہیںپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مذاکرات کا آغاز نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں کچھ اختیارات حاصل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک بچانے کی خاطر حکومت سازی میں ن لیگ کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی حکمت عملی کے بارے میں خدشاتپیپلز پارٹی حکومتی عمل سے مطمئن نہیں ہے اور اس میں بہت سے مسائل ہیں۔
مزید پڑھ »