پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر سفارشات کی منظوری دی گئی
پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کے معاملات قوانین و ضوابط کے مطابق اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی پرائیوٹائزیشن کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے لہٰذا آئندہ پیشکش کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ اپنے حلف کے پابند ہیں، ملک و قوم کی بہتری کے لیے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے، پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ پری کوالیفائی کرنے والے کسی بھی ادارے کو نجکاری کے عمل سے نہیں نکال سکتا۔ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سیکھنے اور آئندہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اراکین نے پی آئی اے اور نجکاری کے عمل کے لیے مختلف تجاویز کا اظہار و اہم فیصلے کیے، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے تمام اراکین کی تجاویز کو فرداً فرداً سنا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ نے بھر پور کام کیا، پی آئی اے کی نجکاری میں ترکش اور سنگاپور سمیت مختلف ایئر لائنز نے دلچسپی لی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف مقدمے درج کرنیکا فیصلہصوبائی کابینہ کا ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: اعلامیہ
مزید پڑھ »
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاریمیری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 رواں ماہ کراچی میں ہوگیپی آئی اے نے فضائی بیٹرکے اہم طیاروں پر آئیڈیاز 2024 کا لوگو پینٹ کروا لیا
مزید پڑھ »
فیصلے میں بنیادی چیزوں کو نظر انداز کیا گیا، مخصوص نشستوں کے کیس کا اقلیتی فیصلہ جاری41 امیدواروں نے واضح طورپرخود کو آزاد امیدوار قراردیا، کسی بھی امیدواریا پی ٹی آئی کی قیادت نے دعویٰ نہیں کیا کہ آزاد امیدوارپارٹی امیدوار تھے: چیف جسٹس کا اقلیتی فیصلہ
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیاخیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے: وفاقی وزیر نجکاری کو لکھے م خط کا متن
مزید پڑھ »