پی آئی اے میں زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19 PIA
کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیاہے، اسی لئے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ملازمین کے نام خط لکھا، جس میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ائیرلائن انڈسٹری کو 314 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، دنیا بھر میں ائیرلائن نے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے، کئی ائیرلائن نے ملازمین کو چھٹیوں پر بھی بھیج دیا ہے۔ ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا پی آئی اے بھی ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالی خسارے میں ہے، کورونا کے باعث مارچ 2020 سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن صرف 10فیصد رہ گیا۔
سی ای او پی آِئی اے کا کہنا تھا موجودہ حالات میں پی آئی اے نے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد ، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
ائیرمارشل ارشد ملک نے مزید کہا تنخواہوں میں کمی سب سے پہلے سی ای او اور پی آئی اے کے محکمانہ سربراہوں نے اپنے اوپر لی، تنخواہوں کمی کورونا کے باعث عارضی طور کیا ہے، فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تنخواہیں عام سطح پر بحال کردی جائیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی پی آئی اے طیاروں کی فوری اپ گریڈیشن کرنے کی ہدایت -اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیاروں کی اپ گریڈیشن ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی، ادارےکی آمدن اور مالی وسائل بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ائیرلائن میں اصلاحات …
مزید پڑھ »
پی آئی اے کے ساتھ کیا ہونا چاہئےچینی مافیا کے خلاف کارروائی کا کہہ دیا گیا ہے، آٹے...
مزید پڑھ »
لاہور کے آئی سی یوز میں 99 فیصد بیڈز مصروف
مزید پڑھ »