لاہور: پنجاب کے 47 پبلک ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈز کی تعداد 11472، وینٹی لیٹرز 333 جبکہ 53 نجی ہسپتالوں میں بیڈز 1013 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 380 بتائی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا
کے مریضوں کیلئے آئی سی یوز میں 99 فیصد بیڈز مصروف جبکہ دیگر 35 اضلاع کے آئی سی یو میں 30 فیصد بیڈز خالی پائے جا رہے ہیں۔سمیت پنجاب بھر کے ہائی ڈیپڈنسی یونٹ کی تعداد میں سنٹرل آکسیجن کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے تدریسی ہسپتالوں میں کورونا کے لئے 8728 بیڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب میں 2744 بیڈز مختص ہیں۔ اسی طرح پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوششوں سے پنجاب کے 36 اضلاع کے 53 نجی ہسپتالوں میں 1013 بیڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں...
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں سب سے زیادہ 600 سے زائد بیڈز میو ہسپتال میں مختص کئے گئے ہیں، وہاں کورونا کے 275 مریض داخل ہیں جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 60 مختص کی گئی ہے جو تقریباً 1 فیصد تک خالی رہنے کی رپورٹ آرہی ہیں۔ اسی طرح لاہور جنرل ہسپتال میں 45 مریض زیر علاج ہیں جن میں 20 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں اور باقی 25 مریض ایچ ڈی یو میں ہائی آکسیجن پر ہیں۔
سروسز ہسپتال لاہور میں 100 مریض زیر علاج ہے، 55 ایچ ڈی یو جبکہ 22 وینٹی لیٹرز پر ہیں، ان میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ جناح ہسپتال میں کل 77 مریض زیر علاج ہیں، وینٹی لیٹرز 15 مختص ہیں، 2 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں اور 13 خالی پڑے ہیں، کیونکہ وینٹی لیٹرز کے لئے بیڈز اور دیگر سامان موجود نہیں ہے۔ سر گنگا رام ہسپتال میں 56 بیڈز موجود ہیں جہاں 8 وینٹی لیٹرز کی سہولت میسر ہے، دو وینٹی لیٹرز خالی...
پی کے ایل آئی میں 150 بیڈز مختص ہیں وینٹی لیٹرز کی تعداد 30 ہے، وینٹی لیٹرز پر کورونا کے 8 مریض زیر علاج ہیں۔ ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا کے 65 مریض داخل ہیں جن میں کوئی تشویشناک حالت میں نہیں، صوبائی وزیر یاسمین راشد کے مطابق یہاں 300 بیڈز پر سنٹرل آکسیجن کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں 654 مریض داخل ہیں جن میں سے 47 آئی سی یو میں ہیں اور 61 وینٹی لیٹرز پر ہیں لاہور کے 13 ہسپتالوں میں اب تک 210 اموات ہوچکی ہیں باقی اموات نجی ہسپتالوں سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس وقت پنجاب کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی سی سی نے باؤلرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگا دیلاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کورکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھ »
لاہور بورڈ کو حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کھول دیا گیا
مزید پڑھ »
جدہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال کے ٹرائل آپریشن کا آغازسعودی عرب کے شہرجدہ میں ایوان صنعت وتجارت کے نمائش مرکز میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کے لیے ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ گذشتہ
مزید پڑھ »
لاہور:فوڈاتھارٹی عملے کے 35 افرادکوروناکاشکار،ہیڈکوارٹرزسمیت تمام دفاتربند کر دیئے گئےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوڈاتھارٹی عملے کے 35 افرادکوروناکاشکارہو گئے جس پر ہیڈکوارٹر سمیت تمام دفاتر بند کردیئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا
مزید پڑھ »