ٹرافی کی تقریب رونمائی اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے کی، چیئرمین پی سی بی اور ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ PSL5 Sports Cricket DawnNews
پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے—فوٹو: بشکریہ پشاور زلمی ٹوئٹرکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایڈرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مالکان سمیت ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کو دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے ہمراہ گراؤنڈ میں لے کر آئے، جس کے بعد ٹرافی سے پردہ اٹھایا گیا۔
پاکستان کے کھیلوں کے سپراسٹار اور اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی و دیگر کے ہمراہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشافلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے لاپتا ایس ایس پی مفخر عدیل کی تیسری بیوی بھی
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے - ایکسپریس اردوتقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا
مزید پڑھ »
انتظارکی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کل سے شروع | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بیوروکریٹس کی ترقیاں چیئرمین ایف پی ایس سی کی منظوری کی منتظر - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گیایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی Karachi Glowing Trophy PSL5 Show Captain Flurry Today PSL2020 TayyarHain thePSLt20 TheRealPCBMedia TheRealPCB_Live TheRealPCB
مزید پڑھ »