پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے -
پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخرکار اختتام کو پہنچنے والا ہے، کورونا وائرس کے خوف نے شائقین کرکٹ کو میدانوں سے دور رکھا لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پی ایس ایل کا جوش مانند نہ پڑا اور وہ گھروں سے بیٹھ کر پاکستان کی اس کامیاب ترین لیگ سے محظوظ ہورہے ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پوائںٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی سے کل پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بھی کل ہی میزبان لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پہلی بار فائنل فور تک رسائی کا سنہری موقع ملا ہے، سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرکے فائنل کھیلنے کا چانس گنوانا نہیں چاہتے، پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں، اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس عمران طاہر، معین علی اور روی بوپارا موجود ہیں۔ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود بیک اپ کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، ہمارے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور پلینگ الیون کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے، روحیل نزیر، خوشدل شاہ ، جنید...
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں، ہم سے زیادہ پریشر حریف ٹیم پر ہوگا، اس وکٹ پر 160 سے زیادہ اسکور جیت کے لیے کافی ہوگا۔ ڈیرن سیمی میچ ونر ہیں، ان کی فٹنس اور فارم کو دیکھ کر کھلانے کا فیصلہ کل کریں گے،خواہش ہے کہ فائنل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلیں۔ شان مسعود او ر وہاب ریاض نے مداحوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام لوگوں سے درخواست ہے باقاعدگی سے ہاتھ دھویں، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایس ایل 5:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہدونوں ٹیموں میں کتنی تبدیلیاں کی گئیں ہیں؟ یہاں جانیئے:AajNews AajUpdates LQvMS
مزید پڑھ »
ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندر کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندر کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ thePSLt20 lahoreqalandars
مزید پڑھ »
لاہور قلندرز کو دھچکا، کرس لین کا پی ایس ایل چھوڑ کروطن واپس جانے کا اعلانسیمی فائنل سے قبل اہم کھلاڑی قلندرز کا ساتھ چھوڑ گیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
کرونا وائرس کا مقابلہ کیسے کریں؟ بھائی کا گانا حاضرکرونا وائرس کا مقابلہ کیسے کریں؟ علی ظفر نے گانا ریلیز کردیا، ویڈیو دیکھیں ARYNewsUrdu AliZafar CoronaVirusPakistan
مزید پڑھ »
پی پی پی لیڈیز ونگ نے دبئی میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایادبئی (طاہر منیر طاہر) 1975ءکو بین الاقوامی طور پر خواتین کا سال قرار دیا گیا تھا جبکہ
مزید پڑھ »