پی سی بی نے 4 کرکٹ لیجنڈز کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کیا

کھیل خبریں

پی سی بی نے 4 کرکٹ لیجنڈز کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کیا
PAKISTAN CRICKETPCBHALL OF FAME 2024
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 138 sec. here
  • 12 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 87%
  • Publisher: 53%

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا ہے۔ پی سی بی نے اس مرتبہ ہال آف فیم میں 4 آئیکونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا ہے، جس میں وسیم اکرم، ظہیر عباس (دونوں پی سی بی ہال آف فیمرز) اظہر علی (سابق کپتان) بسمہ معروف، نین عابدی (دونوں سابق بین الاقوامی ویمنز کرکٹرز) ماجد بھٹی، محی شاہ، محمد یعقوب، نعمان نیاز، سویرا پاشا اور زاہد مقصود (کرکٹ صحافی/ تجزیہ کار) نے شرکت کی۔ چاروں

اسٹالورٹس کو رواں برس باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور انہیں یادگاری کیپس اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی تختیاں پیش کی جائیں گی۔ انضمام الحق نے 1991 سے 2007 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن رہے۔ مصباح الحق نے 2001 سے 2017 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم 2016 میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن پر آئی ۔ وہ 2009 میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ مشتاق محمد نے 1959 سے 1979 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے، 1977 میں ان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ جیتا، وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 1999 کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کوچ بھی تھے۔ سعید انور نے 1989 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں، سال 1996، 1999 ور 2003 کے ورلڈکپ میں ان کی 3 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال 2 کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4 کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023 میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میں ان چاروں کرکٹ لیجنڈز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔مصباح الحق نے مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ۔ٹیسٹ رینکنگ کا عروج اور کیریبین میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنا ان کے کریئر کا اہم حصہ ہے جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کی بھرپور کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کے تعاون نے نہ صرف پاکستان کے اندر کھیل کو بلند کیا بلکہ مستقبل کی جنریشن کو بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی قابلیت، کشش اور غیر متزلزل عزم نے انہیں کرکٹ کا حقیقی سفیر بنا دیا ہے اور پی سی بی ان کے کارناموں کو اعزاز دینے میں بے حد فخر محسوس کرتا ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور کھیل کا لوہا منوایا۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان آئیکونز کو دیکھیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے، ان کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کرکٹ کے پاور ہاؤس کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

PAKISTAN CRICKET PCB HALL OF FAME 2024 CRICKET LEGENDS MUSHTAQ MOHAMMAD INZAMAM UL HAQ SAQLAIN ANWAR MASBAH-UL-HAQ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت کے معروف سابق کھلاڑی کی پنشن شاہد آفریدی سے بھی کم نکلیبھارت کے معروف سابق کھلاڑی کی پنشن شاہد آفریدی سے بھی کم نکلیپی سی بی نے اپنے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو تین مختلف زمروں میں تقسیم کیا ہے
مزید پڑھ »

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن ایک بار پھر آمنے سامنےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن ایک بار پھر آمنے سامنےپی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کو خط لکھ دیا جس میں پی او اے کے ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھ »

پاکستان بحریہ نے پی این ایس یاماما کو شامل کیاپاکستان بحریہ نے پی این ایس یاماما کو شامل کیاپاکستان بحریہ نے رومانیہ میں اپنا نیا آف شور پٹرول ویسل (OPV)، پی این ایس یاماما کو شامل کیا ہے۔
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکانچیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکانپی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔
مزید پڑھ »

2024 میں بجلی کی قیمتوں میں ناقدینہ اضافہ2024 میں بجلی کی قیمتوں میں ناقدینہ اضافہ2024 میں بجلی کی قیمتوں میں ناقدینہ اضافہ نے لوگوں کو ہراساں کیا۔
مزید پڑھ »

ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کیاڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کیاانگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 23:12:39