اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 300 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت میں ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے۔
کچھ لوگوں کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان حفاظتی اقدام کے طور اسلحہ سے بھی لیس تھے۔ فوٹو اے ایف پیجوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 300 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکلا انصر کیانی، سردار مصروف، قمر عنایت راجا، آغا سید فیصل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اس میں افغانی اور پاکستانی ہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ افغانیوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ سب افغانی لیگل طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں سب کے کاغذات بھی لگے ہیں، لیگل افغانیوں نے پناہ کے لئے اپلائی کیا ہوا اور وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، سب افغانیوں کو گھروں سے،کراچی کمپنی اور ترنول سے اٹھایا گیا ہے۔جج نے پوچھا کیا ان سب پر برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں،وکیل نے بتایا کہ سب پر مشکوک برآمدگیاں ڈالی گئیں، کوئی ویڈیو اور کوئی پرائیوٹ گواہ نہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس میں صبح سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا، آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی تین سو سے زائد بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں زیر سماعت ہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث جوڈیشل کمپلیکس تاریکی میں ڈوب گیا۔Jan 01, 2025 02:47 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پی ٹی آئی احتجاج گرفتاری ضمانت اسلام آباد عدالت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
24 نومبر کے احتجاج کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت منظورپشاور ہائیکورٹ نے رجوع کرنے والے 70 سے زائد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی راہداری اور 69 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا عالیہ حمزہ کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکمعدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی حفاظتی ضمانت میں 14 جنوری تک توسیع کردی
مزید پڑھ »
دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئیسول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا وہی مؤخر کرسکتے ہیں، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور انصاف ہونا چاہیے: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
بُشرا بی بی کو 26 نومبر کے احتجاج سے منسلک مقدمات میں عبوری رہائیاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے بُشرا بی بی کو 26 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج سے منسلک مقدمات میں عبوری رہائی دے دی ہے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، عمر ایوبہمارے 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں، 5 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے: اپوزیشن لیڈر
مزید پڑھ »
اڈیالہ جیل میں عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کے احتجاج پر تکراربشریٰ بی بی نے احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ان کی بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا: ذرائع
مزید پڑھ »