عاطف خان نے برطرف وزیرشکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کوپارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا: گورنر کے پی
رپورٹ کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شکیل خان کے حق میں بیان دینے پر علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا۔پختونخوا میں لگتا نہیں کہ ہماری حکومت ہے، پہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا، وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا: سابق صوبائی وزیر’عمران خان سے براہ راست اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ تھا نا ہی ہوگا، کوئی ریلیف نہیں ہے‘: منیب فاروق کا تجزیہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد مارے گئےمہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں، مہمند میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ابرار حسین شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
شکیل خان کو کابینہ سے نکالنے پر پی ٹی آئی پختونخوا میں اختلافات سامنے آگئےشکیل خان 10 سال کابینہ میں ساتھ رہے، آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا: عاطف خان
مزید پڑھ »
عمران خان کی رہائی کیلئے ہم راکٹ لانچرز لے کر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کرسکتے: عمر ایوبفوج اور پی ٹی آئی کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی دوریاں پیدا کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے فوج عوام میں سے ہے: عمر ایوب
مزید پڑھ »
فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن میں بیان دے رہے ہیں: حامد خانفواد چوہدری ہمیشہ سے ہی پلانٹڈ بندہ رہا ہے، شیر افضل مروت کسی اور مقصد کیلئے پارٹی میں آیا تھا، اس نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
عمران خان کا 9 مئی واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلانپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث ہوئے تو معافی مانگوں گا اور انہیں پارٹی سے نکال کر سزا دلواؤں گا، عمران خان
مزید پڑھ »
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے کثرت رائے سے منظورپی ٹی آئی نے مخالفت کی، جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی
مزید پڑھ »