برطانیہ سے جو بھی رقم آئی وہ سپریم کورٹ کی تحویل میں آئی، سلمان اکرم راجہ
رہنما مسلم لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے تو خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خیال میں عرفان صدیقی نے بڑی مناسب بات کی ہے، الٹی میٹلی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے تھے۔
رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ بات تو بالکل مانی ہوئی ہے کہ یہ فیصلہ بھی مانتا ہے کہ اس تمام معاملے میں ریاست پاکستان کو ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا، برطانیہ سے جو بھی رقم آئی وہ سپریم کورٹ کی تحویل میں آئی، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا تھا کہ رقم دی جائے یا نہ دی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنے ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہےاس پییکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
مزید پڑھ »
مذاکرات پر پی ٹی آئی کی آمادگی، خواجہ آصف کا ایک سوالوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن ان سے پہلے 15 دنوں میں ایسا کیا ہوا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوگئی؟
مزید پڑھ »
وزیر دفاع خواجہ آصف: پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیاروزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں، یہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی مینڈیٹ والی بات سے بھی پیچھے ہٹے ہیں اور دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی کے دو مطالبات پر کیا ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
طلال چوہدری کا کہنا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیںسینئر رہنما مسلم لیگ(ن) سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیں۔
مزید پڑھ »
9 مئی کے کارندوں اور مہروں کے بعد ماسٹرمائنڈ کو بھی سزا ملے گی، وزیر دفاع10 دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے تھے، اب بے تابی دکھا رہےہیں کہ کمیٹی بنادی حکومت جواب نہیں دے رہی: خواجہ آصف
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کہتی تھی ہم ان سے مذاکرات نہیں کریں گے جن کی اوقات نہیں، خواجہ آصف15دن میں ایسا کیا ہوگیا جو پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوگئی، ایک بندہ بتادیں جس سے عمران خان نے زندگی میں وفا کی ہو
مزید پڑھ »