سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےجوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے روف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی۔رؤف حسن کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دوران تفتیش ملزم وقاص احمد نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ ریاست مخالف میڈیا سیل چلارہی ہے، رؤف حسن کی سربراہی میں باقاعدہ میڈیا سیل قائم ہے، پاکستان کے امن اور...
پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ رؤف حسن کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کوئی تعلق نہیں، کسی کو حق نہیں پہنچتا ہمیں غدارقراردے۔ عدالت نے رؤف حسن سمیت گرفتار 10 مردوں کو دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا جبکہ خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔فیض حمید نے 9 مئی میں عمران کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے، فیصل واوڈاانضمام سے بدتمیزی؛ باسط علی نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بناڈالامتحدہ عرب امارات میں احتجاج کرنے والے بنگلہ دیشی مشکل میں پھنس گئےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتاراسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا
مزید پڑھ »
رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظایف آئی اے نے رؤف حسن کو سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا
مزید پڑھ »
اسرائیل کیساتھ جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کی خبریں، حماس کی تردیداسرائیل کی جانب سے ملٹری کمانڈر محمد الضیف پر ہونے والے حملے کے بعد جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہو رہی ہے: اے ایف پی کا حماس رہنما کے حوالے سے دعویٰ
مزید پڑھ »
اسٹیبلشمنٹ کا پلان ہے عمران خان کو باہر نہیں آنے دینا: رؤف حسن کا الزامپی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا پلان ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر نہیں آنے دینا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ نیب ترمیم کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا ہے، ہم نے کئی بارکہا چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہمیں انصاف نہیں ملے گا، ہم نے کئی بار کہا تحریک انصاف کے...
مزید پڑھ »
دو دن میں دوسرا استعفیٰ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفیصرف چند مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے: پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر کا بیان
مزید پڑھ »
آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا: واوڈا کا دعویٰپی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی، فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے: سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »