ی ٹی آئی اتحاد چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان DawnNews
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان علیانی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے زیرقیادت مخلوط حکومت سے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان کے منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات کے باوجود حمایت واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔کے مطابق انہوں نے بلوچستان ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’اتحادی جماعت کی حیثیت سے بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کی زیرقیادت مخلوط حکومت کو چھوڑنے کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ یا کوئی اعلان نہیں کیا...
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں کے ٹینڈرز ستمبر میں جاری کردیے جائیں گے اور وفاقی اور صوبائی عہدیداران ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر اجلاس بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے بلوچستان روایتی سیاست میں پھنس چکا ہے اور اصلاحات اور بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے فنڈز ضائع ہوچکے تھے جس نے ترقیاتی عمل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بلوچستان کے وسائل بڑھانے پر ساری توجہ دے رہی ہے اور اب تک ان اقدامات کی وجہ سے وسائل میں 25 ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان کی آمدنی میں 45 ارب روپے اضافے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نوجوان حکومت سے سخت مایوس ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ریاض مزارینوجوان حکومت سے سخت مایوس ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری NationalAssembly Pakistan PTIGovernment RiazMazari PMImranKhan Politics NAofPakistan pid_gov PTIofficial ImranKhanPTI shiblifaraz
مزید پڑھ »
چھٹیوں پر موجود پی ٹی آئی کے بڑے رہنما اور عمران خان کے معاون نے واقعی استعفیٰ دیدیا ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیااسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم
مزید پڑھ »
پی آئی اے طیارہ حادثے میں پائلٹس اور ایئرٹریفک کنٹرولر ذمہ دار قرار - ایکسپریس اردوعبوری رپورٹ میں حادثے میں پی آئی اے اور سی اے اے کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستانیوں کی وطن واپسی، پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شیڈول -اسلام آباد: بیرون ممالک سے پاکستان آنے کےخواہشمند افراد کے لیے قومی ائیرلائن کا خصوصی پروازوں کا آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے مجموعی طور 31 بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ پروازیں پاکستان سے دبئی، ابوظہبی ، سعودی عرب اور چین کے مختلف شہروں کیلئے چلائی جائیں گی۔ اس حوالے …
مزید پڑھ »