چائینز یوتھ پاکستان کی ٹائیگر فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہشمند ہے ،آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں کاپاکستانی حکام کو خط،ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف
نجی ٹی وی 92 کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے،چین نے ٹائیگر فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کردی،چین نے پاکستان سے ٹائیگر فورس سے متعلق معلومات اور تجربے تبادلے کی درخواست کی ہے۔
آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں کاپاکستانی حکام کو خط لکھا ہے جس میں رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس سے متعلق آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔خط میں کہاگیا ہے کہ عثمان ڈار کی سربراہی میں کورونا سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی ٹائیگرفورس بنائی گئی ہے ،ٹائیگر فورس کے حالیہ اقدامات کو عوام اورسیاسی رہنماﺅں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ،چائینز یوتھ پاکستان کی ٹائیگر فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہشمند ہے ،چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تائیگر فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے ،ٹائیگر فورس کے قیام کافیصلہ زمینی حقائق اوردوراندیشی پر مبنی تھا،عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان اورچین میں یوتھ ایکس چینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے ،خط کاجائزہ لے رہے ہیں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دیاجائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
روزنامہ دنیا :- پاکستان:-تجارت کمیٹی کی بھارت کو کھجوروں کی برآمد کھولنے کی سفارش
مزید پڑھ »
بھارت مبصرین کومقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، پاکستانبھارت مبصرین کومقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، پاکستان SamaaTV
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کے 388نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں6608کا اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کے 388نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں6608کا اضافہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »