چند سکوں کےعوض زندگی کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، فردوس عاشق مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چند سکوں کےعوض زندگی کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا اشیا ضروریہ میں ملاوٹ ظلم ہے، ملاوٹ کے نتیجے میں سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے ملاوٹ کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چاروں صوبائی سیکرٹیریز کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اشیاء ضروریہ میں ملاوٹ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ملاوٹ کے نتیجے میں سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ملاوٹ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، چند سکوں کےعوض زندگی کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چاول، ٹماٹر، آلو کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظورعدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »
24 گھنٹے کے نوٹس پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
24 گھنٹے کے نوٹس پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
دماغ کے لیے تباہ کن چند عام عادتیں - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ - ایکسپریس اردوزلزلے کی گہرائی 42 کلو میٹر اور اس کا مرکز گلگت سے 42 کلومیٹر دور تھا، زلزلہ پیما مرکز
مزید پڑھ »