اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی سے سی کلاس منتقل کردیا گیا، ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے بتایا کہ انہیں ٹیبل، کرسی اور چار پائی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بی سے سی کلاس میں منتقل کردیا گیا، جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سی کلاس میں اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسیررہے تھے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سی کلاس میں بنیادی سہولتیں نہیں دی جاتی، سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بی کلاس میں نہیں، سیکورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو وہاں بہتر سہولتیں میسر ہیں اور انہیں ٹیبل،کرسی ،چارپائی دی گئی ہے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے منتقلی کی درخواست پر سماعت کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراراسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیاعمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا-
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، پولیس ٹیم چیئرمین تحریک انصاف کو لے کر اڈیالا جیل پہنچی۔ چیئرمین پی ٹی
مزید پڑھ »