ایران پاکستانی تاجروں سے لیوی وصولی بند کرے یا پھر پاکستان کو بھی ٹیکس وصول کرنا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر نے ایرانی گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کے ذریعے ایرانی سفیر سے بات کی جائے۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی تجارتی گاڑیوں پر 10 فیصد ٹیکس وصولی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ ایران بارڈر پر پاکستانی کمرشل گاڑیوں سے ایران 10 فیصد لیوی وصول کر رہا ہے، ایران میں ہر ایک کلو میٹر اندر جانے پر کمرشل گاڑیوں سے مزید ایک ڈالر فی کلو میٹر جارج کیا جاتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان آنے والی ایرانی کمرشل گاڑیوں سے کوئی ٹیکس چارج نہیں کیا جاتا، ایران پاکستانی تاجروں سے لیوی وصولی بند کرے یا پھر پاکستان کو بھی ٹیکس وصول کرنا چاہیے، وزارت تجارت کا اس میں کلیدی کردار بنتا ہے۔ کمیٹی اجلاس میں اراکین نے انکشاف کیا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے جعلی نوٹ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ چھوٹے صوبوں میں 3334 بینک برانچز ہیں، پوری کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو تحفظ دیا جائے۔Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کاپہلا دور ختم ، آج شام دوبارہ مذاکرات ہوں گےآئی ایم ایف وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر قیادت وفد سے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ لی
مزید پڑھ »
ریونیو شارٹ فال، آئی ایف کا اضافی ریونیو کیلیے اقدامات کا مطالبہآئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کرکے کم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی
مزید پڑھ »
ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کا کلیدی کردار برقرار ہے، ایف بی آرایف بی آر نے بتایا کہ مخصوص تبدیلیاں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں
مزید پڑھ »
قومی خزانے کو 6 ارب کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد گرفتارایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے: چیف کمشنر لینڈ ریونیو ڈاکٹر خالد ملک
مزید پڑھ »
ایشیائی ترقیاتی بینک کا ایف بی آر کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہارچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی
مزید پڑھ »
ٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیاایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونےکی خبر کی تردید کردی
مزید پڑھ »