پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور بار کے لیے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت کی سربراہی میں بار کی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اظہاراللہ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں پشاور بار ایسوسی ایشن کے احاطے میں جاری پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وکلا کو دی جانے والی جگہوں، لائبریری کی تعمیر، بار روم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بار ووکیشنل کورس کے انعقاد، کورس میں
رجسٹریشن کے عمل اور نوجوان وکلا کی اس میں شمولیت کے بارے میں بھی بتایاگیا۔ چیف جسٹس نے بار کی کابینہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بار کابینہ کی کارکردگی دیگر بارز کے لیے مثال ہے، صدر پشاور بار امجد علی خان مروت نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پشاور کے وکلا کو ٹریننگ کی سہولیات کی دستیابی کی نشان دہی کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے پشاور بار کے لیے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا، جس سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیکچرز وغیرہ تک پشاور بار کے وکلا کی رسائی براہ راست ممکن ہوسکے گی۔ پشاور بار کے بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے یہ عندیہ بھی دیا کہ پشاور بار کو وہ تمام سہولیات جو سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہیں، مہیا کی جائیں گی اور جتنے بھی منصوبے پشاور ہائی کورٹ یا ضلعی عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں، ان میں بھی سپریم کورٹ مدد کرے گی
بار چیف جسٹس پشاور ملٹی میڈیا سہولیات قانونی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس نے پشاور بار کو ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کیںپشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے بار کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
چیف جسٹس نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ کی مخالفت کردیجسٹس منصور نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی تھی
مزید پڑھ »
190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتویاسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتوی کر دیا ہے اور نئے تاریخ کا اعلان 6 جنوری کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مینارٹی کارڈ سے اقلیتی برادری کو گزر بسر میں مددوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادری کے لیے منیارٹی کارڈ کے اعلان کا اعلان کیا، جس سے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلبلاہور ہائیکورٹ کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 21 نام تجویز کیے ہیں
مزید پڑھ »
یو کے کی بجلی کی ترسیل سسٹم کو تقریبا دوگنا کرنے کا منصوبہNacional Grid نے یوکے کی بجلی کی ترسیل سسٹم کو تقریبا دوگنا کرنے کے لیے 35 بلین پونڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »